پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(وسیم احمد) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج (اتوار) کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانیوالی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد پاکستان ٹیم کا کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن شروع کر دیا گیا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔یہ نوجوان ٹیم ہے اور سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:MBBSامتحانی مارکس شیٹ غائب،بچے دوبارہ امتحان دیں،ٗUHS کی غلطی سزا طلبہ کو ملے گی