ضلعی عدالتوں کے 6 ججز کے تبادلے

کیپشن: عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 6 ججز کے تبادلے کردئیے۔
تبدیل ہونے والوں میں تین ایڈیشنل سیشن ججز اور تین سول ججز شامل ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب اختر کا لاہور سے جھنڈ ،ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر منیر کا لاہور سے دیپالپور،ایڈیشنل سیشن جج محمد خان کا لاہور سے سیالکوٹ تبادلہ کردیا گیا۔
سول جج شازیہ منور کا لاہور سے ماڈل ٹاؤن ،سول جج فواد محمود کا فتح جنگ سے اٹک اورسول جج شیخ محمد تقی کا سیالکوٹ سے پسرور تبادلہ کر دیاگیا،تبدیل ہونے والوں کو 18 مارچ تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کے گروپ کی کرپٹو کرنسی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، دیگر خلیجی ممالک دنگ رہ گئے