رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں چینی مزید مہنگی

Mar 14, 2025 | 19:15:PM
رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں چینی مزید مہنگی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ملک بھر میں رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 روپے 26 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ ہوگیا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک ہے۔

گذشتہ دو ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 14 روپے 22 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ساڑھے 3 ماہ میں چینی اوسط 40 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق 2025 کے آغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 138 روپے 64 پیسے فی کلو تھی ، ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سال قبل 145روپے 93 پیسے کلو تھی۔حکومت نے جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای گروپ کی کرپٹو میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری