10 پروفیسرز اور پرنسپلز کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی سفارش

Mar 14, 2025 | 20:49:PM
 10 پروفیسرز اور پرنسپلز کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی سفارش
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِ صدارت سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے دوران 10 پروفیسرز اور پرنسپلز کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں۔

پرنسپل غلام حسین ساہو کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامتِ تعلیمات ترقی دینے، ڈاکٹر سعید احمد اور محمد سعید کو وفاقی نظامتِ تعلیمات میں بطور پروفیسر ماڈل کالجز ترقی دینے، شازیہ شمیم رضوی کو وفاقی نظامتِ تعلیمات میں بطور پروفیسر ماڈل کالجز ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

لبنیٰ محمود، مہرین اشرف، اُمِ رباب، نصرت بشیر کو بطور سینئر ہیڈ مسٹریس ایف ڈی ای ترقی دینے، سائرہ ملک اور آسیہ خان کو بطور پرنسپل اسلام آباد ماڈل سکولز ایف ڈی ای ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن رائے محمد اکبر کی گریڈ 20 میں بطور ڈی جی ترقی کی سفارش پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں :بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا