26ویں آئینی ترمیم کے بعد موجود کمشنر نئی تقرری ہونے تک عہدے پر رہیں گے ،الیکشن کمیشن

Mar 14, 2025 | 22:36:PM
26ویں آئینی ترمیم کے بعد موجود کمشنر نئی تقرری ہونے تک عہدے پر رہیں گے ،الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عہدے پر موجود کمشنر اور ممبران نئی تقرری ہونے تک عہدوں پر موجود رہیں گے ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل 215 (4) کے تحت "کمشنر یا ممبر الیکشن کمیشن کی آسامی کوخالی ہونے کی صورت میں 45 دن کے اندر پر ہونا ہوتا ہے۔آئین میں سیٹ خالی ہونے سے مراد  نشست کا غیر متوقع حالات میں خالی ہونا ہے ،  نشستوں سے استعفیٰ دینے والی    شخصیت کے انتقال یا نااہلیت کی بنیاد پر ہٹائے جانے پر 45 دن کے اندر  سیٹ کا پر ہونا آئین کے تحت لازم ہے، موجودہ حالات میں یہ نشستیں خالی تصور نہیں کی جا سکتیں۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئین میں 26 ویں ترمیم کے بعد ، پہلی شق کے بعد ایک نئی شق شامل کی گئی ہے ، جس کے تحت چیف الیکشن کمشنر یا ممبر اپنے عہدے کی میعاد ختم ہونے پر نئی تقرری تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد عہدے پر موجود کمشنر اور ممبران نئی تقرری ہونے تک عہدوں پر موجود رہیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل 215 (4) کے تحت فراہم کردہ 45 دن کی مدت موجودہ حالات کے تناظر میں لاگو نہیں ہوتی،45 دن کی میعاد صرف غیر معمولی صورتوں میں لاگو ہو تی ہے جو کہ فوتگی،استعفیٰ اور نااہلی پر ہٹایا جانا ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: