فیصل آباد، عارف والا سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری

Mar 14, 2025 | 22:51:PM
فیصل آباد، عارف والا سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اکمل)فیصل آباد، عارف والا، پاکپتن سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں مری، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، عارف والا، پاکپتن، وہاڑی اور پتوکی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو سرد کر دیا۔

کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں سمیت سخی سرور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہ سلیمان فورٹ منرو سخی سرور میں موسم سرد ہوگیا ہے۔

عارف والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کی وجہ سے میپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، پاکپتن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

وہاڑی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، بارش برسنے سے رمضان المبارک مزید ٹھنڈا ہوگیا، فیصل آباد اور پتوکی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔