سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس ؛500 سے زائد افسران کو ترقی دینے کی سفارش 

Mar 14, 2025 | 23:29:PM
سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس ؛500 سے زائد افسران کو ترقی دینے کی سفارش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سربراہی میں 11 سے 14 مارچ تک منعقدہ 4 روزہ سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس نے 500 سے زائد سول و پولیس افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی سفارش کر دی، بورڈ اجلاس کی مرتب کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ہر افسر کی ترقی اور تقرر و تبادلے کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس نے تمام سروسز، گروپس، ایکس کیڈر افسران کو گریڈ 20 اور21 میں ترقی دینے کا جائزہ لیا، آج اجلاس کے چوتھے اور آخری روز سینٹرل سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11 افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں اور 40 افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کی سفارش کی ہے۔

 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے اُن میں محمد عامر جان، محمد نواز نسیم،  کیپٹن (ر) ظفر اقبال، عظمت محمود خان، مسز صولت ثاقب، نورین بشیر، لیفٹیننٹ (ر) اسلام زیب، ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ہمایوں خان، وقاص عالم اور محمد حنیف چنا شامل ہیں جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن 40 افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے اُن افسران میں سمیر احمد سید، حمزہ شفقات، صائمہ احد، محمد عمر مسعود، خاور کمال، سلمان غنی، محمد ایاز، عمارہ خان، محمد اجمل بھٹی، ڈاکٹر آصف طفیل، عمارہ امیر خٹک، شہزاد فضل عباسی، شاہزیب خان، محمد زمان، جاوید علی جاگرانی، دانش افضل، طلحہ حسین فیصل، ناصر احمد میمن، مریم کیانی، سارہ رشید، عمران حامد، کلثوم ثاقب، حمیدہ اکرام، فضل حق، طلعت محمود گوندل، زبیر احمد چنا، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عاصم ایوب، ظہیر عباس، محمد عبداللہ، امیر خٹک، کرن خورشید، محمد سلیم افضال، صاحبزادی وسیمہ عمر، بینش فاطمہ ساہی، شامیر خان بھٹو، ڈاکٹر سید بلال حیدر، کیپٹن (ر) محمد انوار الحق، ساجد محسن پنہوار، نائلہ باقر، لیفٹیننٹ (ر) ایم شعیب خان جدون شامل ہیں۔

سنٹرل سلیکشن بورڈ نے اجلاس کے چوتھے اور آخری دن 10پروفیسرز اور پرنسپلز کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے کی سفارشات منظور کی گئیں، ذرائع کے مطابق پرنسپل غلام حسین ساہو کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامتِ تعلیمات، ڈاکٹر سعید احمد اور محمد سعید کو وفاقی نظامتِ تعلیمات میں بطور پروفیسر ماڈل کالجز، شازیہ شمیم رضوی کو وفاقی نظامتِ تعلیمات میں بطور پروفیسر ماڈل کالجز، لبنیٰ محمود، مہرین اشرف، اُمِ رباب، نصرت بشیر کو بطور سینئر ہیڈمسٹریس ایف ڈی ای، سائرہ ملک اور آسیہ خان کو بطور پرنسپل اسلام آباد ماڈل سکولز ایف ڈی ای اور ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن رائے محمد اکبر کو گریڈ 20 میں بطور ڈی جی ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے چار روزہ اجلاس کے تیسرے دن پولیس سروس کے افسروں کی ترقی کے لئے ناموں پر غور کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق 17 افسروں کو گریڈ 21 اور 32 کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی سفارشات منظور کی گئیں، جن 17 افسروں کو گریڈ 21 دیا جائے گا، ان میں وقار احمد چوہان، خرم شکور ، سعد اختر ، زعیم اقبال شیخ ، شہزادہ سلطان، آزاد خان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) و سیم احمد خان، ذوالفقار لارق، شرجیل کریم کھرل، اقبال دارہ دائیو، محمد طاہر ، عباس احسن، سید خرم علی ، ہمایوں بشیر تارڑ ، محمد جعفر ، ڈاکٹر طارق چوہان اور شکیل احمد درانی شامل ہیں ، پولیس سروس کے جن 32 افسروں کی گریڈ 20 میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کی سفارشات منظور کی گئی ہیں ، ان میں فوادالدین ریاض قریشی، محمد علی نیکوکاره، عمران شوکت، فیصل بشیر میمن، جنید احمد ، حسن اسد علوی ، اعتزاز احمد گورایا ، عصمت اللہ ، ڈاکٹر فرخ علی، قاسم علی، آغا طاہر علاالدین ، ڈاکٹر میاں سعید احمد ، حسن مشتاق سکھیرا، عمر ریاض، محمد ہارون جوئیہ ، اسد سرفراز خان ، کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، نجیب الران بگوی، عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر ، عامر عبد اللہ نیازی، عرفان اللہ خان، مصطفیٰ حمید ملک ، وزیر خان ناصر ، برکت حسین کھوسہ ، عمران شاہد، محمد قریش خان، سجاد خان، گل ولی خان، شوکت علی کھاتیاں، شادا ابن مسیح اور سید محمد عباس رضوی شامل ہیں۔

 مزید برآں سنٹرل سلیکشن بورڈ نے وزارت خارجہ کے 13 افسران کی گریڈ 21میں ترقی کی منظوری دی ہے، ترقی پانے والوں میں بیرون ممالک تعینات سفیر بھی شامل ہیں، پرتگال میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد اعجاز، بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف، جنوبی کوریا کیلئے نامزد سفیر سید معظم شاہ، نیپال میں پاکستانی سفیر سید ابرار ہاشمی، برونائی کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر جانباز خان، وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں تعینات طاہر اندرابی، محمد ایوب، عمران حیدر، مرغوب سلیم بٹ، سید علی اسد گیلانی کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے، سنٹرل سلیکشن بورڈ نے وزارت خارجہ کے 18 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی سفارش بھی کی ہے، سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس نے اپنی چار روزہ کارروائی کے دوران پاکستان کشمز سروس کے 19 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی کی سفارش کی ہے، ان افسران میں عزود المہدی، ڈاکٹر رضوان بشارت، فرخ شریف، جاوید سرور شیخ ، ارشد حیات ، عدیم خان ، فرح فاروق ، عمر شفیق اور محمد رضا شامل ہیں، سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے پہلے روز انفارمیشن گروپ کے چار افسران کو 21 اور 5 افسران کو 20 گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی، سیکرٹریٹ گروپ کے 12 افسران کو 21 اور 35 افسران کو گریڈ 20، فارن سروس کے 12 افسران کو 21 اور 25 افسران کو گریڈ 20، پوسٹل سروس کے 3 افسران کو 21 اور 6 افسران کو گریڈ 20 دینے کی منظوری دی گئی، ذرائع کے مطابق انفارمیشن گروپ کے جن 4 افسروں کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے، اُن میں ڈی جی پی بی سی سعید شیخ، جوائنٹ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز میں تعینات عمرانہ وزیر اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔

 انفارمیشن گروپ کے 5 افسروں کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے جن میں ڈی جی میڈیا فنانس ڈویژن حامد رضا وٹو، ڈائریکٹر اے بی سی محمد سلیم ‘ ای ڈی سرکاری ٹی وی دانیال گیلانی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ شازیہ سراج اور ڈپٹی رجسٹرار عنبرین گل شاہد شامل ہیں، یاد رہے کہ ایک سال 7 ماہ کے تعطل کے بعد منعقدہ سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی نے کی جبکہ سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ رابعہ جویریہ آغا، خیبر پختونخوا سے سیکرٹری بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ، بلوچستان سے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر غیاث الدین اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر پرویز جونیجو، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بورڈ ممبر نامزد کئے گئے تھے، علاوہ ازیں پولیس افسران کی ترقی کے کیسز کیلئے صوبوں کے آئی جی پولیس، وفاقی سیکرٹری داخلہ بورڈ ممبر نامزد کئے گئے تھے جبکہ جس وزارت کا پروموشن کیس زیرِ غور آیا اُس کے سیکریٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے، مزید برآں ڈی جی انٹیلی جینس بیورو اور ڈی جی آئی ایس آئی اپنے اپنے اداروں کے افسروں کے پروموشن کیسز کے موقع پر شریک ہوئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: