کورونا کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچنے پر نوجوانوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانیہ میں کورونا کی بھارتی قسم کےپھیلنے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ کے علاقےبلیک برن میں آئندہ ہفتے سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانوی ادارے نیشنل ہیلتھ سروس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ہے ۔برطانیہ کی کاؤنٹی لنکا شائر میں کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے بعد نیشنل ہیلتھ سروس نے ملک بھر میں 40 سال یا اُس سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ کورونا کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لنکا شائر کو ہنگامی طور پر اضافی ویکسین دی گئی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں سامنے آنے والی ‘کوویڈ 19’ کی قسم 40 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔بھارت میں اکتوبر میں “B.1.617” کے نام سے جینیاتی تبدیلی سے وجود میں آنے والے وائرس کا پتا چلا تھا جسے “جی آئی ایس اے ڈی” ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا تھا۔بھارتی حدود سے باہر برطانیہ میں سب سے زیادہ تعداد میں B1،617 وائرس سے متاثر ہے۔ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں سامنے آنے والے کورونا کی قسم کو خطرناک قرار دیا تھا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح بہت زیادہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں کورونا کی یہ قسم سب سے پہلے دسمبر 2020 میں سامنے آئی تھی جس سے اب تک کروڑوں افراد متاثر اور ہزاروں ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قضا روزہ رکھاجائے یا نہیں۔۔۔۔نیا تنازع شروع