کس نے کہاں نماز عید ادا کی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کی نماز نتھیا گلی میں ادا کی جبکہ صدر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز عید کی امامت کی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بادشاہی مسجد، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں نمازعید ادا کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز پڑھی۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عید کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی۔چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں پڑھی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نمازعید پڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں: موذی مرض کورونا کے وار جاری، مزید 48 افراد جاں بحق