اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے، امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس دوران سفارتکاری کو موقع ملے گا۔ ہم مشرق وسطیٰ پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اجلاس روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ یہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، ہم مشرق وسطیٰ پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضع ہے کہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں کیونکہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو ہونا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی کے فضائی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے جن میں سے 31 بچے شامل ہیں، حملوں میں 600 کےقریب شہری بھی زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹی وی کی سیدھی سادھی ’بہو ‘ کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا