کورونامیں کمی۔۔ کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے 

May 14, 2021 | 15:41:PM
 کورونامیں کمی۔۔ کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایس او پیز پر عملدرآمد کے پیش نظر پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ریکارڈ ہوئی ہے۔امریکی ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50 فیصد کمی اور ویکسی نیشن جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کروائیں۔

خیال رہے کہ آج بھی پاکستان میں 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موذی مرض کورونا کے وار جاری، مزید 48 افراد جاں بحق