مشن کی تکمیل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی بھی صورت امن خراب کرنے کی مہلت نہیں دے سکتے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشن کی تکمیل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن مغربی بارڈر پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا، جہاں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔'آرمی چیف کو سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گی اور پاک افغان بارڈر پر موثر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آر می چیف نے بلند حوصلوں، مثالی تیاری پر نوجواں کو سراہا۔
آرمی چیف نے ملکی دفاع میں شہادت پانے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کورونا کی روک تھام میں سول انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والے جوانوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا سے محفوظ رہنے کے تمام اختیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف