پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید منائی گئی۔۔

May 14, 2021 | 19:15:PM

 (24نیوز) پاکستان بھر میں آ ج عید کا دوسرا روز یعنی ٹرو ہے۔مگر اسی ملک کے ایک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے دو گاؤں میں کل(جمعرات) کو  روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی گئی۔

تفصیلا ت کے مطا بق  گز شتہ رو ز جب پورے ملک میں عید منائی جاری تھی تو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل اور یونین کونسل وانڈہ خان محمد کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی  گئی ۔
دونوں گاؤں میں ہزاروں لوگوں نے گزشتہ رو ز یعنی جمعرا ت کو  اپنی مسجد کے امام کی ہدایات پر روزہ رکھا تھا۔دونوں گاؤں تقریباً 900 گھروں پر مشتمل ہیں جہاں لوگ 30 روزے رکھنے کے بعد آج عید منارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف

مزیدخبریں