کالج اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ تحریری امتحان پاس کرنے سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کالج اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ تحریری امتحان پاس کرنے سے مشروط کر دی گئی۔ پروموشن ٹریننگ کے دوران اساتذہ سے 100 نمبروں پر محیط تحریری امتحان لیا جائے گا ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پروموشن لنک ٹریننگ سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔
نئی پالیسی کی تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کے دوران اساتذہ کی مائیکرو ٹیچنگ، گروپ ورک کی اسسمنٹ کی جائے گی ۔پروموشن ٹریننگ میں حاضری اور ڈریس کوڈ کے بھی نمبرز ہوں گے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن ہر ٹریننگ کورس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائے گا ۔لیکچررز کی ٹریننگ میں سبجیکٹس، ٹیچنگ اور ریسرچ کو ترجیح دی جائے گی۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی کیلئے ٹریننگ کا 40 فیصد حصہ ایڈمنسٹریٹو امور سکھانے پر مبنی ہوگا جبکہ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی کیلئے 60 فیصد کورس ایڈمنسٹریشن اور فنانس پر مبنی ہوگا ،یکم جون سے لاہور سمیت پنجاب کے کالج اساتذہ کا ٹریننگ کورس مذکورہ ضابطہ کے تحت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔ سب سے پیاری عیدی۔۔عا ئزہ خان نے بچوں کے ہمرا ہ تصویر شیئر کردی