کورونا ویکسی نیشن۔۔ورلڈ بینک پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ورلڈ بینک نے کورونا ویکسی نیشن کے لئے پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کی دوبارہ منظوری دے دی ۔ ورلڈ بینک نے پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان “پراجیکٹ کی تنظیم نو کی بھی منظوری دے ۔
بنک کے اعلامیہ کے مطابق منصوبے کی تنظیم نو کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے ۔ منصوبہ اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فنڈ پاکستان میں جاری کورونا قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کے لئے فراہم کیے جارہے ہیں۔
یہ فنڈ کوویڈ 19 ویکسین کی خریداری میں مالی اعانت فراہم کریں گے، اس منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی ۔
واضح رہے کہ کوویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، اس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے اور عالمی بینک وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سنجے دت نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی