بلاول بھٹو زرداری کی شہدا ئے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری۔۔فاتحہ خوانی کی

May 14, 2021 | 21:16:PM
بلاول بھٹو زرداری کی شہدا ئے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری۔۔فاتحہ خوانی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے دوسرے دن گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار و ں پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق اس مو قع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی تھے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید مرا د علی شا ہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہو ں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھانے کے بعد شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔
اس دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کے اصولوں کو پیش نظر رکھا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوروناوائرس کی تیسری لہر سے عوام کی حفاظت  ، بھارتی و اسرائیلی جبر میں عید منانے والے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لئے بھی دعا کی ۔
دریں اثناءچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیا ن میں افغانستان کے دارلحکومت کابل کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کابل شکردرہ کے علاقے قلعہ مراد بیگ کی مسجد میں دھماکا سفاکیت کی انتہا ہے، قندوز اور قندھار میں دھماکوں کے بعد کابل کی حاجی بخشی مسجد میں دھماکا افغانستان کے امن کو تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، میں شہید ہونے والے امام اور نمازیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کر تا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن۔۔ورلڈ بینک پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دے گا