پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

May 14, 2022 | 09:49:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی صوبے بھر میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں عدالت عالیہ نے انتخابی شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرنے کی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

 تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت جب تک تحریری جواب جمع نہیں کراتے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ والے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے جس پر چیف جسٹس سندھ نے ریمارکس دیئے سوری، ہم بلدیاتی انتخابات نہیں روک سکتے۔

یہ بھی پڑھیںگاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس طرح ہم انتخابات کیسے روک سکتے ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم نامہ بھی موجود ہے جس پر جی ڈی اے کے وکیل نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے قانون میں ترامیم کا حکم بھی دیا تھا جس کے بغیر بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوں گے۔

مزیدخبریں