منی لانڈرنگ کیس۔ شہباز شریف کی حاضر ی معافی کی درخواست دائر

May 14, 2022 | 10:10:AM

(24نیوز)منی لانڈرنگ کیس کے حوالےسےاسپیشل سنٹرل ایف آئی اے کورٹ  میں شہباز شریف کیجانب سے انکے وکلانے حاضری  معافی کی درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف کیجانب سے انکے وکلانے حاضر معافی کی درخواست دائر کر دی  ہے، وکلاء کے مطابق  شہباز شریف لندن کے نجی دورے پر ہونے کے باعث آج ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں پیش نہیں ہونگے،وکلا ء کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف لندن میں پارٹی قیادت کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں, عدالت سے استدعا کی گئی کہ  شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست  منظور کی جائے ۔

مزیدخبریں