لاہور ۔ ڈیفنس میں 23 سالہ ماڈل قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 23 سالہ ماڈل گرل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی 23 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل