پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری۔ شفقت محمود نےحکومت کو  بڑی وارننگ دیدی

May 14, 2022 | 10:35:AM
پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری۔ شفقت محمود نےحکومت کو  بڑی وارننگ دیدی
کیپشن: شفقت محمود (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیالکوٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ دیدی۔

پی ٹی آئی رہنماشفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جا سکتا، حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہمارےگرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران پولیس نے جلسہ گاہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو  گرفتار کر لیا۔