پی ٹی آئی کا جلسہ ، چودھری پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے،پی ٹی آئی کا جلسہ انشاءاللہ تعالیٰ ہونا ہے لازمی ہونا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کابنیادی حق ہے ،بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہبازکو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہناتھا کہ جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے،ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ کی صورتحال ۔ پی ٹی آئی نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا