(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے، پاکستان اور چین کا رشتہ لازوال ہے جو کبھی کمزور نہیں ہوگا،دہشتگردی کے واقعہ میں چینی شہریوں کی اموات پر دکھ ہے۔
اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، کراچی میں چینی شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے، چینی شہری ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، مذہب کا استعمال کر کے ہمارے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی۔