سیالکوٹ :تحریک انصاف کا جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان

May 14, 2022 | 12:44:PM
عمران خان جلسہ خطاب
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرسچن کمیونٹی کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کیا۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے جلسہ گاہ کی تبدیلی کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی نے سی ٹی آئی گراو¿نڈکی جگہ وی آئی پی گراونڈمیں جلسے کااعلان کردیا۔ 
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں کہاکہ عثمان ڈار اور عمر ڈار کو رہا کیا جائے، ہماری ساری جدوجہد پر امن ہے اور الیکشن کے لیے ہے، الیکشن ضروری ہیں تاکہ حکومت فریش مینڈیٹ لے کر آئے،امپورٹڈ حکومت کی آنیاں جانیاں ہے مگر کام کچھ نہیں،ان کا کہناتھا کہ ہم جمہوری اور پرامن طریقے سے جلسہ کرناچاہتے ہیں،ملک میں شدید آئینی بحران ہے ،ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،ن لیگ گرفتاریوں سے سیالکوٹ جلسہ نہیں روک سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ وی آئی پی کرکٹ گراونڈ میں جلسہ کرے گی ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا جلسہ ، چودھری پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے