سیالکوٹ جلسہ۔ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان نےہر صورت سیالکوٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نےا پنے پیغام میں کہا کہ میں ہر صورت سیالکوٹ جاؤں گا اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ امپورٹڈ حکومت نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ جو کیا وہ قابل مذمت ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں تھا ۔ موجودہ حکومت ضمانت پر رہا ہوئی جرائم پیشہ افراد کا ٹولہ ہے جن کا لندن میں بیٹھا مافیا باس مخالفین کیخلاف ہمیشہ سے فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کرتا آیا ہے۔
I will be going to Sialkot today, let there be no doubt. What Imported Govt did in Sialkot against our ldrship & workers is outrageous, but not unexpected. This bunch of criminals out on bail & their convict mafia boss in London have always used fascist tactics against opponents
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2022
عمران خان نے اپنےپیغام میں مزید کہا کہ یہ جب طاقت میں ہوتے ہیں تو سپریم کورٹ پر دھاوا بولتے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرتے ہیں، ججوں کو رشوت دیتے ہیں۔ نواز شریف خود کو امیرالمو منین بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب یہ اپوزیشن میں ہوں تو جمہوریت کو استعمال کرتے ہوئے جمہوری روایات کو پامال کرتے ہیں مگر اب لوگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب نہیں کررہے وہ بذات خود سیالکوٹ پہنچ رہے ہیں عوام 6 بجے تک جلسہ گاہ پہنچے۔
دنیا ٹی وی خبر درست کر کیں۔ یہ جھوٹی خبر ہے۔ عمران خان وڈیو لنک نہیں بلکہ خود سیالکوٹ پہنچ رہے ہیں۔ اور 6 بجے انشاللہ سیالکوٹ پہنچ جائیں گے۔ pic.twitter.com/Jwjp3hGwpm
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 14, 2022
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی