تحریک انصاف کو جلسے کیلئے کوئی اور جگہ نہیں ملی ؟ مریم نواز

May 14, 2022 | 14:11:PM
مریم نواز ، آڑے ہاتھوں
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے کے مقام کے حوالے سے مریم نواز نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ان کا کہناتھا کہ چرچ کے گراونڈکے علاوہ پورے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کو کہیں جگہ نہیں ملی؟
 تفصیلات کے مطابق مریم نوازنے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے حقوق کاتحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے ،کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراونڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے مگر کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا تمہارا حق نہیں اور نا تمہیں اس کی اجازت دی جائیگی۔ان کا کہناتھا کہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ :تحریک انصاف کا جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان