(ویب ڈیسک)چمکتی اور بے داغ جلد ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے ، اسی سوچ کے ساتھ خواتین مہنگی ترین کریموں پر بیش بہا پیسہ لٹاتی نظر آتی ہیں تاکہ چہرے کے حسن کو مزید بڑھایاجاسکے۔
لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی بہتر حفاظت کی جائے، لیکن کیا صرف یہ کریمیں آپ کے بے داغ اور چمکتی جلد کے حصول میں کار آمد ثابت ہوسکتی تو ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے متوازن غذا کا ہونا بھی نہایت ضروری ہیں اس حوالے سے ایک قول بہت مشہور ہے کہ ہم جیسا کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں، اور جب بات بے داغ، جھریوں سے پاک جلد کی ہو تو پھر ایسی غذا کا انتخاب ضروری ہوجاتا ہے جو عمر رسیگی کے اثرات کو کم کرنے میں نہ صرف مدد فراہم کرے بلکہ جلد کی قدرتی چمک اور نمی کوبھی بر قرار رکھے۔
دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس مقصد کے لئے کئی طرح کے وٹامنز سے بھرپور سپلیمینٹ بھی استعمال کرتی ہے، اور اس طرح وہ بے داغ اور چمکتی جلد کے لئے کریموں کے ساتھ سپلیمینٹ بھی استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اسٹریلیا کی ایک مشہوریونیورسٹی کے محققین کے مطابق بیٹا کیروٹین سے بھرپور سپلیمینٹ جلد کو صحت مند رکھنے کے ساتھ قدرتی چمک دیتے ہیں۔ اس حوالے سے محققین نے کافی تحقیق کرنے کے بعد کیروٹینائڈز سے بھرپور اسمودی کو اس سپلیمنٹ جیسا قرار دیا۔ کیونکہ سپلیمینٹ کو مصنوعی اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے جس کا طویل مدتی استعمال جسم میں کئی طرح کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے
لہذا محققین نے اس اسمودی کو سپلیمینٹ جیسا پایا اور اسے روز غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیا تاکہ آپ بھی صحت مند چمکتی جلد پانے میں کامیاب ہوجائیں۔
اسمودی کے لئے اجزاء:
کٹا ہوا گرما- ڈیڑھ کپ
گاجر- آدھا کپ
سلادپتہ- ایک کپ
بادام کادودھ- ایک کپ
پسی لائچی- ایک چوتھائی چمچ
ترکیب:
ان تمام اجزاء کوبلنیڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں لیجئے صحت مند چمکتی جلد کے مزیدار اسمودی تیار ہے بہتر نتائج کے لئے اسے روز غذا میں شامل رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: گائوں کی بجلی کیوں بند ہوتی تھی؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے