عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

May 14, 2022 | 14:59:PM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو آج رات حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دیدی۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عشاءکی نماز کے بعد اپنے شہروں اور علاقوں میں اس فاشست امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔
عمران خان نے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ، ماڈل ٹاو¿ن میں قتل کیے اور ججوں کو رشوت دی، نواز شریف خود کو امیر المومنین قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا جب کہ حکومت میں رہتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کو تباہ کیا مگر اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان لوگوں کے جلسوں، دھرنوں اور ریلیوں کو نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کو جیل میں کس نے ڈالا؟ عمران خان کا بڑا انکشاف

مزیدخبریں