(ویب ڈیسک) پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں مزدور رہنما شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے اٹھارہ مئی کو سمن آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت میں شیخ مظفر حسین نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مردان کےجلسے میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کولانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پرایٹم بم گرادیتے ۔عمران خان کے اس بیان سے مجھے اور پاکستانی قوم کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،لہذا عمران خان کے خلاف ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔ کیس کی عدالت کی پیروی چودھری خالد رشید ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چمکتی اور بے داغ جلد کے لئے آسان نسخہ