شیخ محمد بن زاید متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

May 14, 2022 | 16:27:PM

(ویب ڈیسک)شیخ محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ کونسل نے شیخ محمد بن زاید کو ملک کا صدر منتخب کرلیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کے بعد اعلیٰ کونسل کے اجلاس میں شیخ محمد بن زاید کو صدر کا عہدہ دینے پر اتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان جمعے کو 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ابوظبی کی شیخ سلطان بن زاید مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ال نہیان فیملی کے ارکان نے شرکت کی تھی۔
شیخ محمد بن زاید نے 2 نومبر 2004 کو متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور ابوظبی کے 16 ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کی جگہ سنبھالی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا

مزیدخبریں