عثمان ڈار سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنما رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیالکوٹ جلسے سے قبل تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی ۔عثمان ڈار سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کو رہا کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراونڈ میں بغیر اجازت کے جلسے کی تیاریاں کرنے پر گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو کر رہا کر دیا گیا۔پولیس نے صبح عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے عثمان ڈار اور دیگر رہنماوں کی گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا