حکومت یقینی بنائے توہین مذہب مقدمات میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوگا،اسلام آبادہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہاگیاکہ امید ہے حکومت مذہبی جذبات کے غلط استعمال کے مبینہ تاثر کو زائل کرنے کیلئے اقدامات کرے گی ،عدالت نے کہاکہ حکومت یقینی بنائے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوگا،آئی جی اسلام آباد یقینی بنائیں غلط مقدمہ درج نہ کیاجائے ۔حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے یقینی بنائے کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد کیلئے مذہب کااستعمال نہ کر سکے،ماضی میں مذہب کے غلط استعمال نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں ،مشال خان اور سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل اس کی ایک مثال ہیں ۔
عدالت نے کہاکہ اس طرح کے قتل بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں ،مذہب یا مذہبی جذبات کا ذاتی یا سیاسی مفادات کیلئے استعمال توہین مذہب ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: دلبرداشتہ عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا