(24 نیوز)صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنا لیا۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج میں نے باقاعدہ طور پر ٹوئٹر پر شمولیت اختیار کی ہے، آج سے پہلے میں اس پلیٹ فارم پر موجودنہیں تھا، ان کا کہناتھا کہ سیاست کا تقاضا تھا کہ میں بذات خود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاﺅں۔
صدر ق لیگ نے کہاکہ یہ میرا واحد اور ذاتی ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہے ،اس کے علاوہ جو بھی اکاﺅنٹس ہیں میرا یا میرے خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: دلبرداشتہ عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا