پٹرولیم قیمتوں میں 31 سے 85 روپے اضافہ ، اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا

May 14, 2022 | 20:10:PM

(24نیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے فی لٹر اضافے کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا،ورکنگ پیپر میں قیمتوں سے متعلق دو تجاویز حکومت کو ارسال کی گئی ہیں، اوگرا نے ورکنگ پیپر میں سبسڈی مرحلہ وار یا مکمل ختم کرنے کی تجویزدی ہے۔
اوگراحکام کی پہلی تجویز کے مطابق پٹرول 31 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے جبکہ ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، دوسری تجویز میں پٹرول 45 روپے ، ڈیزل 85 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے،حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنما رہا

مزیدخبریں