میٹرک امتحانات، محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے 

May 14, 2022 | 21:20:PM

(24 نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحانات اور سکیورٹی صورتحال کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے احکامات جاری کردئیے ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہاہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، فوٹو کاپی سمیت تمام الیکٹرانک اشیا پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی پابند کردیا گیاہے، علاقائی ایس ایچ او امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھیں۔
یاد رہے کہ سندھ میں نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہوگا، امتحانات 13 جون تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکالگ گیا

مزیدخبریں