(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے شریف خاندان کی زیر ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے، جس میں تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں 31 سے 85 روپے اضافہ ، اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا