(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورسیاسی رہنما راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی،اداکارہ نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق منگنی کی تقریب عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی۔
دونوں کی منگنی کی افواہیں اس وقت درست ثابت ہوئیں جب پرینیتی چوپڑا اور راگھو دونوں نے منگنی کرنے کا اعلان کیا۔
پرینیتی کی کزن پریانکا چوپڑا بھی بھارت پہنچی ہیں اور اس تقریب میں شرکت کی ہے، جبکہ اس میں پرینیتی کے اہلِ خانہ اور راگھو کے اہلِ خانہ سمیت چند قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی۔
منگنی کی تقریب مکمل ہونے کے بعد پرینیتی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا۔
پرینیتی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ "ہر وہ چیز جس کےلیے میں دعائیں کیں۔۔۔ میں نے ہاں کہہ دیا۔"
دونوں نے اپنی اس خاص دن کےلیے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا، جبکہ تصویر میں اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔