5 روزہ حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ نے اسرائیل اور غزہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس معاہدے میں ثالثی کرنے پر مصر کی حکومت کو سراہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی حکام نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس مخاصمت کے حل کے لیے کام کیا تاکہ تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے امن بحال کیا جا سکے۔‘
Israel and Palestinian factions have reportedly agreed to an Egyptian-mediated ceasefire that will start at 10pm (1900 GMT), two Palestinian officials told the Reuters news agency.
— Al Jazeera English (@AJEnglish) May 13, 2023
There was no immediate confirmation from Israel.
???? LIVE updates: https://t.co/JxkcX3bZiI pic.twitter.com/prNDB5abHp
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ جارحیت، فلسطینی اموات کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل اور غزہ میں عسکریت پسند اسلامی جہاد تحریک نے ایک جنگ بندی پر اتفاق کیا جس پر رات دس بجے سے عمل درآمد ہوا۔
مصر کے القاہرہ نیوز ٹیلی ویژن چینل کے مطابق مصری حکومت نے تمام فریقوں سے معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم روئٹرز کے مطابق معاہدے کی دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ ’دونوں فریق جنگ بندی کی پابندی کریں گے جس میں شہریوں کو نشانہ بنانا، مکانات کو مسمار کرنا، جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے پر فوری طور پر افراد کو نشانہ بنانے کا خاتمہ شامل ہوگا۔‘