گلوکار عاصم اظہر اورعبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے دو نامور نوجوان گلوکار عاصم اظہر اور عبدالحنان نے ملک کی موجودہ تشویش ناک صورتحال کے پیش نطر اپنے دو گانوں کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاصم اظہر اور عبدالحنان نے یہ فیصلہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے کیا ہے۔
عاصم اظہر ایک ساتھی گلوکارہ کے ساتھ اپنا نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں، کچھ روز قبل عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے ریلیز کے حوالے سے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا تھا۔
View this post on Instagram
تاہم گزشتہ رات انہوں نے انسٹا اسٹوری پر اپنے نئے گانے کی ریلیز ملتوی ہونے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
عاصم اظہر نے اپنے فینز نے مخاطب ہوکر کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ سب میرے نئے گانے کے ریلیز کا انتظار کررہے ہیں لیکن جو کچھ میرے ملک (پاکستان) میں ہورہا ہے، جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے میں نہیں سمجھتا کہ یہ وقت گانے کی ریلیز یا اس کی تشہیر کرنا درست ہے‘۔
گلوکار نے لکھا کہ فنکار ہونے کی حیثیت سے ہم اپنے ارد گرد محبت اور رواداری چاہتے ہیں، اس لیے سب کے لیے دعا کریں اور انتطار کریں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کا انتظار رائیگاں نہیں جائے گا’۔
View this post on Instagram
اسی طرح دوسری جانب گلوکار عبدالحنان بھی اپنے نئے گانے ’آنکھوں آنکھوں میں‘ کی ریلیز کے لیے پُرجوش تھے، وہ اپنا نیا گانا 12 مئی کو ریلیز کرنے والے تھے، تاہم ملک کی موجودہ صورتحال نے ان کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے گانے کی ریلیز ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: پرینیتی اور راگھو کی منگنی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
گلوکار نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ’حالیہ واقعات کی وجہ سے گانے کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے، ملک اور میرے لوگوں کے لیے میرا دل اداس ہے، امید ہے کہ بہتر وقت ضرور آئیں گے‘۔