(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 624 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 408 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 416 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافے سے قیمت 290 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8580 روپے میں فروخت ہوگی.
مزید پڑھیں: 5 روزہ حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی
یاد رہے کہ دو روز میں برائلر مرغی کا گوشت 22روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔