مسلم لیگ ن کا آج جلسے،ریلیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پیر کو ہوگا۔
ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر آج سے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ریاست کی بقا کے لیے زبان کھولنا پڑے گی۔
ضرور پڑھیں :امن کو خراب کرنے والی قوتوں کی کوئی جگہ نہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
انہوں نے کہا کہ دو دن میں جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اب کچے کا ڈاکو بھی 200 تخریب کار لاکر اپنی بات منوالیا کریں گے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے تمام یوسیز میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔