50 ہزار سے زائد سوارووسکی کرسٹلز سے مزین دلہن کے جوڑے کا عالمی ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غیر ملکی رپورٹس کے مطابق 4 ماہ کی تیاری کے بعد 14 اپریل 2023 کو میلان میں ہونے والے فیشن شو کے دوران سب سے زیادہ کرسٹلز سے مزین اس عروسی لباس کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عروسی لباس 50ہزار890 سوارووسکی کرسٹل پر مشتمل ہے اور اسے ایک اطالوی ڈیزائنر نے تیار کیا ہے جو پرتعیش عروسی ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے۔
50 ہزار سوارووسکی کرسٹلز سے مزین شادی کے جوڑے نے سب سے زیادہ کرسٹلز کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ہے۔
عالمی ریکارڈ توڑنے والے اس جوڑے میں دلہن پر قدم ، ہر زاوئے سے پر چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، یہاں تک کہ دستانے بھی زیورات سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
اس حیرت انگیز لباس پر کرسٹلز کو انفرادی طور پر سلائی کرکے مزین کیا گیا ہے، ان کی سلائی میں 200 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خصوصی لباس کو بنانے میں 4 مہینے لگے۔ دکان کی شریک بانی مائیکلا فیریرو نے خاکے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بہترین مواد کی تحقیق کے بعد یہ جوڑا تیار کیا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سخت مقابلہ متوقع
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ’گزشتہ ریکارڈ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیزائنرکے پاس تھا جس نے 29 جنوری 2011 کو استنبول کے فورم استنبول شاپنگ مال میں 45 ہزار 24 کرسٹل سے لباس تیار کیا تھا‘۔