پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدریاسمین راشد کو لاہور کے سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سروسز اسپتال سے دوبارہ گرفتار
قبل ازیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز سے یاسمین راشد کی پولیس لائن اسپتال منتقلی پر مشاورت کی۔
ڈاکٹرز نے سی سی پی او لاہور کو بتایا کہ یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس کے بعد حتمی رائے دے سکتے ہیں۔