سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے، شیخ رشید

May 14, 2023 | 11:35:AM

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرحملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے، ججز کو لٹکانے اور دھرنے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے، اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، کل سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، 2 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے، آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی۔

مزید پڑھیں:  نویں ،دسویں جماعت کے پرچے،نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ معاشی حالات مخدوش اور بحران سنگین ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے، کسی پارٹی کو بین کرنا آسان نہیں ہوگا۔ فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدارتحقیقات کرائی جائیں، فوج عظیم ہے، ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دکھاوے کی ریلویوں کی محتاج نہیں۔

مزیدخبریں