چھ بچوں کی مثال ماں

May 14, 2023 | 11:44:AM

(علی حمزہ)ماؤں کا آج عالمی دن (Mothers day) منایا جارہا ہے، حیدرآباد میں ایک ایسی ماں بھی ہے جو شوہر کے انتقال کے بعد اپنی اولاد کے لیے ماں کے ساتھ باپ کا کردار بھی ادا کرتی رہیں ۔ مزدوری کرکے فرزانہ رفیق چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کو پال رہی ہیں اور خود کو مضبوط محسوس کرتی ہیں۔

حیدرآباد کے علاقے گجراتی محلے کی رہائشی فرزانہ رفیق کا شوہر گاڑی چلاتے ہوئے اندھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ،فرزانہ نے شوہر نے انتقال کے بعد ہمت نہ ہاری اور اپنی چار بیٹیوں سمیت 6 بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا۔

ضرور پڑھیں :حریم شاہ کا رانا ثناء اللہ کیلئے اہم پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
اس مثالی ماں نے گھر میں چوڑیاں بنا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پالا ،اپنے بچوں کی کفالت کیلئے فرزانہ نے دن رات محنت کی مشکلات سے گزریں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا،غیور ماں کی بیٹیاں بھی کام میں ہاتھ بٹانے لگیں ۔
فرزانہ کا کہنا ہے کہ وہ حالات کا سامنا کرکے اپنا گزارا کررہی ہیں لیکن اگر ان کے کام کو لے کر ان کی سرکاری سرپرستی کی جائے تو ان کے دن بھی بدل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں