وفاقی حکومت کا مردم شماری فیلڈ آپریشن 15 مئی کو مکمل کرنے کا فیصلہ

May 14, 2023 | 14:47:PM
وفاقی حکومت کا مردم شماری فیلڈ آپریشن 15 مئی کو مکمل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی حکومت  نے مردم شماری فیلڈ آپریشن 15 مئی کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔


ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کی تاریخ میں 15 مئی کے بعد توسیع نہیں ہوگی ،تمام صوبائی حکومتیں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن 15 مئی تک مکمل کریں،سی سی آئی کی منظوری کے بعد مردم شماری کے  نتائج الیکشن کمیشن کو پیش کیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کا سینئر رہنما لاہور سے گرفتار
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا ضروری ہے،وفاقی ادارہ شماریات نے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو بھی خط لکھ دیا گیا۔