پاکستانی کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری خاتون بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔
نائلہ کیانی نے 8 ہزار 8 سو 48 میٹر بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔ نائلہ کیانی دبئی کی رہائشی پاکستانی بینکر ہیں۔
نائلہ کیانی اب تک دنیا کیہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا سینئر رہنما لاہور سے گرفتار
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا اگلا مشن ایم ٹی لوہٹسے کا ہے۔ ایم ٹی لوہٹسے دنیا کی چوتھی بڑی چوٹی ہے۔ ایم ٹی لوہٹسے کی بلندی 8 ہزار 516 میٹر ہے۔