گورنر ہائوس کی گھنٹی بج گئی, 21 شکایات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنر ہاﺅس سندھ میں گھنٹی لگائے جانے کے بعد رات 12سے 4بجے تک 21 افراد نے اپنی شکایات کے لئے گھنٹی بجائی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بذات خود ان افراد کی شکایات کو سُنا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انہیں اندر بلا کر ان کی شکایات کو سُنا۔ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے متعلقہ ایس ایچ او کو ٹیلی فون کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ضلع وسطی میں گرائے جانے والے شادی ہالز کے مالکان نے بھی گھنٹی بجائی۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث شر پسندوں کی شناخت ہو گئی
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ہالز غیر قانونی طور پر گرائے گئے ہیں تو انصاف کیا جائے گا اور اگر انہیں قانونی طور پر گرایا گیا ہے تو اس سلسلہ میں کچھ نہیں کیا جاسکتا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے مطابق گھنٹی لگانے کا مقصد شنوائی نہ ہونے والے افراد کے مسائل حل کرنا ہے۔