(24 نیوز)چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پی پی کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ارکان پارلیمنٹ بھی کل احتجاج میں شرکت کریں گے ،
شریک چئیرمین آصف زرداری نے بلاؤل ہاؤس اسلام آباد میں کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،سندھ کے متعدد صوبائی وزراء بھی کل اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔