مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں کارکنان پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑے گے، ہم پر امن لوگ ہے، کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔