پی ٹی آئی نے پیسے دے کر شرپسندی کروائی, افغان باشندوں کا اعترافی بیان

May 14, 2023 | 20:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پورے ملک میں پرتشدد مظاہرے اور  توڑ پھوڑ کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور گھناونے فعل کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق 9 مئی کو چیئر مین پی ٹی آئی  عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں پی ٹی آئی بلوائیوں نے آسمان  سر پر اٹھا لیا  اور پورے ملک میں فسادات شروع کر دیئے ، پورے ملک میں سرکاری و نجی عمارات کو آگ لگائی گئی پولیس اہلکاروں پر پتھر برسائے گئے گاڑیوں کو آگ لگائی گئی،  یہاں تک کے حساس عمارتوں پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی ، پی ٹی آئی شر پسند عناصر نے یادگار شہدا کو بھی نقصان پہنچایا یہاں تک کہ جناح ہاوس لاہور کو بھی کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 3 نوجوانوں نے چشم کشا انکشاف کیے ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیسے دے کر توڑ پھوڑ کروائی گئی 

احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ میرا نام عصمت اللہ ہے اور میرے والد کا نام شاہ ولی ہے،میں افغانستان مزار شریف کا رہنے والاہوں اور پشاور کے علاقے لطیف آباد میں رہتا ہوں،عمران خان کی گرفتاری کے بعد  ہمارے علاقےکے ایم پی اے آصف علی خان نے مجھے پیسے دیے اور کہا جا کر توڑ پھوڑ کرو ،میں فردوس گیا اورتوڑ پھوڑ کی لیکن واپسی پر پولیس نے مجھے گرفتار کر لیا،میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور معافی چاہتا ہوں۔پھر کبھی ایسا نہیں کروں گا میرا تحریک انصاف سے کو ناطہ نہیں ہو گا۔

ایک اور افغانی باشندے نے بتایا کہ اس کا نام عباس جبکہ اس کے والد کا نام شہباز ہے،تعلق افغانسان سے ہے عمران خان گرفتار ہوئے  تو پشاور کے علاقے تھکال کے ایم پی اے نے پیسے دیے اور کہا میں احتجاج میں شریک ہو کر توڑ پھوڑ کروں،میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

 عمیر  نامی افغان باشندے کے مطابق اس کے والد کا نام عمر خیل ہے،تعلق کابل ،افغانستان سے ہے،پشاور تھکال پال میں رہتا ہوں،عمران خان  گرفتار ہوءے تو علاقے کے ایم پی اے  فدا نے پیسے دیے کہ  احتجاج میں شریک ہو کر توڑ پھوڑ کروں،میں اپنی غلطی  پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔